3 مئی 2019 - 06:17
جرمنی کے افغان امور میں خصوصی نمائندے کی طالبان رہنما ملا برادر سے ملاقات

افغانستان کے لیے جرمنی کے خصوصی نمائندے مارکُس پوٹزل نے دوحہ میں طالبان کے نائب سربراہ اور شریک بانی مُلا برادر سے ملاقات کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے جرمنی کے خصوصی نمائندے مارکُس پوٹزل نے دوحہ میں طالبان کے نائب سربراہ اور شریک بانی مُلا برادر سے ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق قطر میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے جرمنی کے خصوصی نمائندے اور افغانستان میں جرمنی کے سابق سفیر مارکُس پوٹزل نے طالبان کے نائب رہنما مُلا غنی برادر سے ملاقات کی، ملاقات میں افغان تنازعے کے حل اور امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

.......

/169